درد و غم سے بھر دیا

Poet: UA By: UA, Lahore

میں نے اپنی خوشیوں کو تمہاری نذر کر دیا
اور تم نے میرے دل کو در دو غم سے بھر دیا

میں نے زندگی کا ہر لمحہ تمہارے نام کر دیا
اور تم نے مجھے ہی بے نام و نشان کر دیا
میں نے اپنی ہر چاہت میں تمہیں شامل کر دیا
تم نے اپنی چاہت سے مجھے بے دخل کر دیا

میں نے جانا تم سے مل کے میں نے خود کو پایا
اپنی باتوں اپنی یادوں اپنے خوابوں کا سرمایا
اپنی ہر منزل کا رستہ میں نے تم کو ہی سمجھا
اپنی قسمت اپنا جیون میں نے تم کو ہی پایا

مجھے اپنے در سے خود ہی بےدر کر دیا
تم نے بیچ رستے میں چھوڑا در بدر کر دیا
بے نشاں رستوں کا مجھے ہمسفر کر دیا
مجھے ہمسفر کرتے کرتے گرد سفر کردیا

میں نے اپنی خوشیوں کو تمہاری نذر کر دیا
اور تم نے میرے دل کو در دو غم سے بھر دیا
 

Rate it:
Views: 574
31 Jan, 2014
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL