درد ِ مشترک
Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USAتمہارا ہمارا غم ایک سا ہے
تمہارے ہمارے دکھ ایک جیسے
تم نے شبنم کا ساتھ نہ چھوڑا
ہم نے ہنجوؤں کا ہار نہ توڑا
تم نے سوگواریوں کی عبا نہ اُتاری
ہم نے اپنے غموں کی
بازی نہ ہاری
تمہاری صداؤں کی ظلمتوں میں
کوئی نہ جگمگایا
ہم نے پیر سے بیڑی نہ اُتاری
کسی کے درد کی
بہت سے ادھورے باب ہیں
ہماری زندگی کی کتاب میں
کئی ایک تشنہ خواب ہیں
تمہاری بھی چشم ِ پُر آب میں
کہیں کوئی جو رستہ بدل گیا
تو یہ سب ہے لکھا ہؤا نصیب کا
کسی نے تم کو کھو دیا
کوئی مل کے ہم سے بچھڑ گیا
More Sad Poetry






