درد کا صحرا
Poet: R.K JAZEB By: R.K JAZEB, JEDDAHپھر درد کے صحرا میں وہ بیچارہ دکھائی دے
راتوں کے پچھلے پہر کا ستارہ دکھائی دے
پھر آگ سی لگی ھے اجڑے دیار میں
جلتے ھوئے بدن پہ وہ انگارہ دکھائی دے
پھر راستے کی دھول کو دامن میں بھر لیا
یوں گھر سے چل پڑے کہ شرارہ دکھائی دے
More Sad Poetry






