بے روئی ہوئی آنکھیں اور
ان کی پلکوں کے نرم و نازک
کونوں پر لرزتے سفید اجلے آنسو
نجانے کب سے
بدن میں بکھرتی تھکان
دل کی بےچین دھڑکنوں میں پیوست
اداسی اور بےبسی کی نوکوں کو
رگوں میں رواں لہو
درد اور درد کرب کو
کس حیرت سے دیکھ رہے ہیں
ان کے مبہم اور غیر واضح معنی کو
سمجھنے سے قاصر
یہ آنسو
انہیں کیا معلوم
زندگی محض زندگی ہی نہیں
غم بھی ہے
نا امیدی بھی