درد کو سینے سے لگانے کی اجازت نہ ملی
Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddahدرد کو سینے سے لگانے کی اجازت نہ ملی
 آنکھوں کو اشک بہانے کی اجازت نہ ملی
 
 میں تیری سوچ ھوں یوں تجھ سے جدا تو نہیں
 پھر بھی تیرے پاس آنے کی اجازت نہ ملی
 
 اب بھی تیرے خواب نظر آتے ہیں اکثر مجھ کو
 نیند کو آنکھوں میں سجانے کی اجازت نہ ملی
 
 ان کو تو عادت ھے اپنوں کو زخم دینے کی
 ھم کو یہ رسم نبھانے کی اجازت نہ ملی
 
 رات بھر جاگتے ہیں دروازے کو کھلا رکھتے ہیں
 پھر بھی دیا ھم کو جلانے کی اجازت نہ ملی
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 