اب جو بچھڑے تو احساس ہوا ہے ہم کو
درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں
کوئی لمحہ ہو تیری یاد میں کھو جاتے ہیں
اب تو خود کو بھی میسر نہیں آ پاتے ہیں
رات ہو دن ہو تیرے پیار میں ہم بہتے ہیں
یوں تو دنیا کی ہر اک چیز حسیں ہوتی ہے
پیار سے بڑھ کے مگر کچھ بھی نہی ہوتی ہے
اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو
درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں