درکار تھا قرار بلانا پڑا اسے
Poet: احمد طارق By: Faizan, Swatدرکار تھا قرار بلانا پڑا اسے
آواز دی تو لوٹ کے آنا پڑا اسے
میں کون ہوں کہاں سے ہوں اور کس کا پیار ہوں
بھولا ہوا تھا مجھ کو بتانا پڑا اسے
جاتے ہوئے سبھی سے ملایا تھا اس نے ہاتھ
اور سب میں میں بھی تھا سو ملانا پڑا اسے
میری سبھی دعاؤں کا محور وہی تو تھا
نا چاہتے ہوئے بھی بھلانا پڑا اسے
احمدؔ اسے بتاتا رہا ہجر موت ہے
مانا نہیں تو مر کے دکھانا پڑا اسے
More Sad Poetry






