دست الفت بڑھا کر دیکھیں گے
Poet: By: AB Shahzad, Mailsiدست الفت بڑھا کے دیکھیں گے
پیار کو آز ما کے دیکھیں گے
کیا ہے ملتا جواب اس کا اب
حال دل کا سنا کے دیکھیں گے
پیار کتنا میں کرتا ہوں ان سے
وقت آیا بتا کے دیکھیں گے
طنطنہ اب نہیں دکھائیں گے
پیار سے ہم بلا کے دیکھیں گے
خواب میں آتے ہیں جو روز مرے
دل سے اپنے بھلا کے دیکھیں گے
پیار کی دنیا ہم بسائیں گے
دل کسی سے لگا کے دیکھیں گے
آرزو ہے پہی مرے دل میں
پاس اپنے بٹھا کے دیکھیں گے
خواہشیں پوری سب کریں گےاب
اپنی دولت لٹا کے دیکھیں گے
جب نظر آئے گا مرا ساجن
ہاتھ اپنے ہلا کے دیکھیں گے
More Sad Poetry






