Add Poetry

دسمبر کے گزرتے ہی

Poet: محمد مسعود نونٹگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

دسمبر کے گزرتے ہی
برس ایک اور ماضی کی جفاؤں میں ڈوب جائے گا
اُسے کہنا
دسمبر کے گزرنے سے زرا پہلے آ جائے
محبت کی داستان کو کوئی تکمیل دے جانا
اُسے کہنا
اُسے کہنا دسمبر کا مہنہ جیسے گزرے گا
اُمیدیں ڈُوب جائیں گی وہ سپنے بھی ٹوٹ جائیں گے
اُسے کہنا
دسمبر کے گزرنے سے زرا پہلے آ جائے
اپنی اور میری محبت کو کوئی تعبیر تو دے جائے
اُسے کہنا
مقدر کو ہمارے ڈُوب جانے سے بچا لے
اُسے کہنا
دسمبر آیا اور جا بھی رہا ہے
اور اب ایک اور سال بیت جائے گا
اُسے کہنا
برس ایک اور ماضی کی جفاؤں میں ڈوب جائے گا
دسمبر کے گزرنے سے زرا پہلے آ جائے
 

Rate it:
Views: 631
10 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets