دل بے قراراب بے تاب رہتا ہے
آنکھوںمیں ملنےکاخواب رہتا ہے
کئی دنوں سےطبیعت بھی اداس ہے
اور دل کا موسم بھی خراب رہتا ہے
دل کی تشنگی بڑھتی ہی جا رہی ہے
آنکھوںمیں تیراسراب رہتا ہے
اسےبھلانا چاہوں تو بھلا نہیںسکتا
میرےدل میںجو مہتاب رہتا ہے
ہرروز جھوٹے وعدے پہ ٹال کر
میراقیمتی وقت کرتا خراب رہتا ہے