دل بے چارہ پریشان رہا ہمیشہ
Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahoreدل بے چارہ پریشان رہا ہمیشہ
آج ہی کا مہمان رہا ہمیشہ
لاکھوں آ رزوئیں رکھ کے بھی
بالکل بے سروسامان رہا ہمیشہ
گُل بُوٹے کِھلا کِھلا کے بھی
ہر وقت ویران رہا ہمیشہ
ہم جہاں جہاں سے بھی گزرے
سامنے اِک امتحان رہا ہمیشہ
گھٹاؤں میں گِھرے ہیں ہم
منہ زور طوفان رہا ہمیشہ
زخم بھر بھی گئے اگر
زخموں کا نشان رہا ہمیشہ
چاہت نہ ملی کبھی ہمیں
چاہت کا ارمان رہا ہمیشہ
مستقبل میں آ کے بھی سدا
ماضی پہ دھیان رہا ہمیشہ
جی جی کے مرتا ہی رہا یہ
سینہ میرا بے جان رہا ہمیشہ
More Sad Poetry
ہر وقت دستیاب ہونا ضروری نہیں ہر وقت دستیاب ہونا ضروری نہیں
گلشن میں برباد ہونا ضروری نہیں
تم حیات ہو میری ازل سے جانم
لیکن ترے لیے غزل لکھنا ضروری نہیں
لکھ بھیجے ہیں کچھ سوال تو نے مجھے
اب ان کا جواب لکھنا ضروری نہیں
بھولیں کی ہیں تو نے بہت میرے ساتھ
ان کو بھول جانا ضروری نہیں
تم نے کھائی تھیں قسمیں میل نبھانے کی
ان قسموں کو نبھانا ضروری نہیں
دل بھی دے دیا، دستیاب بھی رہتے ہیں اکثر
ہر وقت ملنا ملانا ضروری نہیں
بڑی رسوائی سے محبت نبھا رہا ہوں
ورنہ تم سے جدائی ضروری نہیں
بے وفا تو نہیں ہو، رائے ہے تمہاری
بھری بزم میں فضیحت کرنا ضروری نہیں
تجھ کو پا کے ہی دم لوں گا، ضد ہے ہماری
ضد پر قائم رہنا، زیب، ضروری نہیں
گلشن میں برباد ہونا ضروری نہیں
تم حیات ہو میری ازل سے جانم
لیکن ترے لیے غزل لکھنا ضروری نہیں
لکھ بھیجے ہیں کچھ سوال تو نے مجھے
اب ان کا جواب لکھنا ضروری نہیں
بھولیں کی ہیں تو نے بہت میرے ساتھ
ان کو بھول جانا ضروری نہیں
تم نے کھائی تھیں قسمیں میل نبھانے کی
ان قسموں کو نبھانا ضروری نہیں
دل بھی دے دیا، دستیاب بھی رہتے ہیں اکثر
ہر وقت ملنا ملانا ضروری نہیں
بڑی رسوائی سے محبت نبھا رہا ہوں
ورنہ تم سے جدائی ضروری نہیں
بے وفا تو نہیں ہو، رائے ہے تمہاری
بھری بزم میں فضیحت کرنا ضروری نہیں
تجھ کو پا کے ہی دم لوں گا، ضد ہے ہماری
ضد پر قائم رہنا، زیب، ضروری نہیں
Zohaib sarwar






