باہر سے جو مکان ابھی گھر دکھائی دے
دیکھوں اگر مکین تو کھنڈر دکھائی دے
یہ زیست ہے یا آتش نمود وقت ہے
ہر گام مجھے اک نیا محشر دکھائی دے
تنہائی میں ٹوٹے تو فلک سے گریں آنسو
وہ شخص دیکھنے میں جو پتھر دکھائی دے
یوں پھن پھیلائے بیٹھی ہے پھر سے یزیدیت
نیزے کی نوک پر مجھے ہر سر دکھائی دے
دہشت بھری فضا میں گھرا سوچ رہا ہوں
یوں روؤں کہ دل سینے سے باہر دکھائی دے