دل سے اتر جانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreدل سے اتر جانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
دل کے بدل جانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
دیکھنا خیال رہے قائم اپنا حال رہے
یوں کہ پگھل جانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
یوں کبھی تو صدیاں بھی کم لگیں اور کبھی
خود کو آزمانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
سوچتے رہیں تو پھر وقت ٹھہر جاتا ہے
ورنہ گزر جانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
عظمٰی دیکھ بھال کے چلنا ہے اس جہاں میں
نہیں تو پھسل جانے میں ایک لمحہ لگتا ہے
More Sad Poetry







