دل میں تیری یاد نے ادھم مچا دیا
Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabadدل میں تیری یاد نے ادھم مچا دیا
 درد کیسا تم نے دل میں چھپا دیا
 
 سلگتا ہے عمر بھر راکھ کی طرح
 ایک چنگاری نے سارا جنگل جلا دیا
 
 کیسا راہزن تھا لوٹ گیا سب کچھ
 آج پھر اس کی یاد نے رلا دیا
 
 کسی کھنڈر میں اک بجھا ہوا چراغ
 اک مسافر نے جاتے جاتے جلا دیا 
 
 کیوں اس شہر میں ٹھہرے ہو اجنبی
 حاکم شہر نے بدری کا حکم سنا دیا
More Sad Poetry







