دل میں ہے کیا عذاب کہے تو پتہ چلے
Poet: آتش اندوری By: مصدق رفیق, Karachiدل میں ہے کیا عذاب کہے تو پتہ چلے
دیوار خاموشی کی ڈھے تو پتہ چلے
سب کچھ ہی بانٹنے کو چلی آتی کیوں ندی
اس کی طرح سے کوئی بہے تو پتہ چلے
بیٹے تو جانتا نہیں ہے ماں کی اہمیت
ماں کی طرح تو درد سہے تو پتہ چلے
کیسے بتائے کوئی جیو کیسے زندگی
تو پنچھیوں کے ساتھ رہے تو پتہ چلے
پینے کو پانی بھی نہ ہو روٹی کی بات کیا
نیتا جی بھوک تو یوں سہے تو پتہ چلے
More Sad Poetry






