دل ڈرتا ہے جانے کیوں
Poet: Saad Ullah Shah By: Najeeb Ur Rehman, Lahoreتم نے کہا تھا
ہو جاتا ہے ایسے بھی
جانے مَیں نے
تیرے سچ کو
کیوں جانا تھا جھوٹ
لیکن اب دل کہتا ہے
سوکھے پیڑ سے بھی اِک کونپل
جاتی ہے کبھی پھوٹ
ہرے درختوں کی ٹہنی بھی
جاتی ہے کبھی ٹوٹ
کچھ بھی نہیں جھوٹ
More Life Poetry







