دل کا تمام حال سنانے کے بعد بھی

Poet: Adeem Hashmi By: NS, lahore

گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
دل میں رہا وہ چھوڑ کر جانے کے بعد بھی

پہلو میں رہ کے دل نے دیا ہے بہت فریب
رکھا ہے اسے یاد بھلانے کے بعد بھی

گو کہ یہاں نہیں ہے مگر تو یہیں پہ ہے
تیرا ہی زکر ہے جانے کے بعد بھی

لگتا ہے کچھ کہا ہی نہیں ہے اسے عدیم
دل کا تمام حال سنانے کے بعد بھی

Rate it:
Views: 542
23 Jul, 2009