دل کو دل سے لگا گیا کوئی
Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USAدل کو دل سے لگا گیا کوئی
جھلک پیار کی دِکھا گیا کوئی
نظر ملا کے میری نظر سے
آنکھ اپنی پھر چُرا گیا کوئی
دیار دل میں اندھیرا بہت ہے
میری ساری شمعیں بجھا گیا کوئی
محبت کے نام پہ آنسو ملے ہیں
کیوں مجھ کو اتنا رُلا گیا کوئی
میں بےرُخی کے ماتم میں ہوں
منہ پھیر کے چلا گیا کوئی
رعنا تم ہی اس کو منا لینا
گر لوٹ کے پھر آ گیا کوئی
More Sad Poetry






