Add Poetry

دل کو پہنا کر تیری محبت کا کفن

Poet: Shafqat By: Shafqat, Faisalabad

دل کو پہنا کر تیری محبت کا کفن
اجنبی کی طرح عید کر لیتا ہوں

اُداس ہوتا ہوں جب مہ کشی کے لیے
خیالوں میں تیری آنکھوں کی دید کر لیتا ہوں

بدل جاتا ہے جب میری سوچ کا منظر
تیرے پلٹ آنے کی اُمید کر لیتا ہوں

کہیں پھر روٹھ کر نہ چلا جائے تُو
دل کو خاموشی کی تاکید کر لیتا ہوں

کبھی جو آ جاتا ہے غصہ تیری بے وفائی پر
پھر اپنی غلطی کی تردید کر لیتا ہوں

بن جاتی ہے جگہ تیرے غموں کے لیے
دل کا صحن کھلا مزید کر لیتا ہوں

Rate it:
Views: 401
03 May, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets