دل کی بحث
Poet: NS By: NS, Lahoreروز رات کو میں اور میرا دل بحث کرتے ہیں
تم بدل گئے ہو یہ اب تک مانتا ہی نہیں ہے
تم نے مجھے اپنی نظروں میں کتنا گرا دیا ہے
یہ اب تک اس سچ کو سچ مانتا ہی نہیں ہے
کبھی تو میں بھی دل کی باتوں میں الجھ جاتی ہوں
تم جیسا بھی ایسا کرے گا یقین آتا ہی نہیں ہے
تمہاری صرف میرے لیے اتنی بے رخی دیکھ کر بھی
یہ دل ہے کہ پھر بھی میری سنتا ہی نہیں ہے
ہر حقیقت کو جھٹلا کر صرف تمہیں ہی چاہتا ہے
کبھی دل کو میں نے اس بات سے روکا بھی تو نہیں ہے
More Sad Poetry






