دل کی حالت کھول رہی ہوں

Poet: عذرا ناز By: Azra Naz, Reading UK

دل کی حالت کھول رہی ہوں
اپنے آپ سے بول رہی ہوں

اُس کے پیار کا مول چُکا کر
میں اب بھی بے مول رہی ہوں

میں اِک ٹوٹی کشتی جیسی
سطحَ آب پہ ڈول رہی ہوں

اُس نے سب کچھ کہہ بھی دیا ہے
میں لفظوں کو تول رہی ہوں

یوں تو مجھ میں ہمت بھی ھے
اندر سے پر بول رہی ھوں

دور اُفق جانا ہے مجھ کو
میں اپنے پر کھول رہی ہوں

Rate it:
Views: 1288
01 Feb, 2017