Add Poetry

دل کے زخم بھرتے نہیں کبھی

Poet: طلحہ ناچیز By: طلحہ ناچیز, Sialkot

دل کے زخم بھرتے نہیں کبھی
صحرا میں پھول کھلتے نہیں کبھی

یادوں کے سہارے گزرتی نہیں زندگی
چاہنے والے دنیا میں ملتے نہیں کبھی

عشق کی آگ کو سینے میں رکھنے والے
کسی اور آگ میں جلتے نہیں کبھی

جدائی کا غم خدا کسی کو نہ دے
شب ہجر کے آنسو رکتے نہیں کبھی

جو تیری آنکھوں میں دیکھ لیں اک بار
وہ مسافر منزل سے بھٹکتے نہیں کبھی

پتھر دل رکھنے والوں سے ناچیز
بے وفائی کے آئینے ٹوٹتے نہیں کبھی

Rate it:
Views: 349
10 Jul, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets