Add Poetry

دلِ مضطر ترا نقصان نہیں ہونے دیا

Poet: علی رقی By: علی رقی , Faislabad, Pakistan

دلِ مضطر ترا نقصان نہیں ہونے دیا
وادئ ہجر کو ویران نہیں ہونے دیا

ہم نے مقتل میں بھی سر دے کے بچایا اس کو
حضرتِ عشق کو قربان نہیں ہونے دیا

کیا ہوا تجھ کو جو ٹھہرایا نہیں ہے دل میں
تو نے ہم کو بھی تو مہمان نہیں ہونے دیا

اپنی تذلیل کو اتنا ہی بہت یے مرے دوست
جسم کو زینتِ شمشان نہیں ہونے دیا

روح کو بیچ کے اک جسم خریدا میں نے
مجھے اس جسم نے بے جان نہیں ہونے دیا

چیر کر دل کو تری یاد سے پیوند کیا
ہجر کے زخم کو درمان نہیں ہونے دیا

اس نے دل چاہا سو سینے کو خودی چاک کیا
اپنے دشمن کو پریشان نہیں ہونے دیا

Rate it:
Views: 68
06 Aug, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets