دم توڑتی ہوئی سانسیں
Poet: Masood Tanha By: Masood Tanha, lahoreاٹوٹ رشتوں کے
سارے بندھن شکستہ سوچوں
کے دائروں میں
سمٹ گئے ہیں
ہم اپنی راہ سے بھی ہٹ گئے ہیں
سکون قلب و جگر کی خاطر
ہم اپنی اپنی مسافتوں کی تلاش میں ہیں
مگر یہ شہر ہوس جو ہم کو
اذیتیں در اذیتیں دے
قرار چھینے سکون لوٹے
ہمیشہ نفرت کی آریوں سے
ہماری شہ رگ کو کاٹتا ہے
ہمارے سینوں میں
زخم بوئے گئے ہیں اتنے
کہ جن کی شدت سے
کانپ اٹھا وجود سارا
ہم اتنے گھاؤ چھپائے دل میں
نجانے کیسے دکھوں سے
اپنے بدن کو ڈھانپے
عذاب لمحوں میں
جی رہے ہیں
More Sad Poetry






