دو بول ہی کافی تھے
Poet: Iman Hashmi By: Iman Hashmi, KSAتمہارے دو بول ہی کافی تھے
ہمارے جاتے قدموں
ٹوٹے سپنوں
بکھرے ارمانوں
مایوس محبت
بہتے آنسو
کرچی دل
زخمی روح
انا کا بھرم
ضمیر کی ملامت
ناراضگی
بیتے لمحوں کے
بکھرے پل
دوست ہونے کا مان
اعتماد
کھوئی ہوئی ہنسی
وفا کا جنوں
بچانے
کے لیے
تمہارے دو بول ہی کافی تھے
پر افسوس تم نے سب کچھ
گنوا دیا
More Sad Poetry







