Add Poetry

دور افق کے پار چلیں خوابوں کا نگر بسائیں

Poet: UA By: UA, Lahore

دور افق کے پار چلیں خوابوں کا نگر بسائیں
کہکشاں کی انجمن میں جا کر ہم کھو جائیں

نیل گگن پہ بسنے والے روشن چاند ستارے
ہمارا دل بہلاتے ہیں ہم ان کا دل بہلائیں

چندا کی چاہت میں جیسے اڑتا ہے چکور
ہم بھی چاند نگر کی جانب اوپر اڑتے جائیں

کھونا اور پانا تو سب قسمت کی باتیں ہیں
لیکن قسمت کو کبھی ہم خود بھی آزمائیں

اس زمیں پہ عظمٰی اب یہ دِل نہیں لگتا ہے
چاند ستاروں کی دنیا میں جا کے دِل لگائیں
 

Rate it:
Views: 295
18 Sep, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets