دوریوں کی آگ
Poet: Qateel Shifai By: Bakhtiar Nasir, Lahoreمل کر جدا ہوئے تو نہ سویا کریں گے ہم
ایک دوسرے کی یاد میں رویا کریں گے ہم
آنسو چھلک چھلک کے ستائیں گے رات بھر
موتی پلک پلک میں پرویا کریں گے ہم
جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی
جسموں کو چاندنی میں بھگویا کریں گے ہم
بن کے ہر ایک بزم کا موضوع گفتگو
شعروں میں تیرے غم کو سمویا کریں گے ہم
مجبوریوں کے زہر سے کر لیں گے خودکشی
یہ بزدلی کا جرم بھی گویا کریں کے ہم
دل جل رہا ہے زرو شجر دیکھ دیکھ کر
اب چاہتوں کے بیج نہ بویا کریں گے ہم
گر دے گیا دغا ہمیں طوفان بھی قتیل
ساحل پہ کشتیوں کو ڈبویا کریں گے ہم
More Sad Poetry






