دوست بنانے کی بات کرتے ہو

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

دوست بنانے کی بات کرتے ہو
چوٹ کھانے کی بات کرتے ہو

بھری بزم میں کر کے رُسوا
سَر اُٹھانے کی بات کرتے ہو

پنچھی کے پر کاٹ کے اے صیاد
اب اُڑ جانے کی بات کرتے ہو

چہرے سے عیاں ہو تو کیا کیجئے
دُکھ چُھپانے کی بات کرتے ہو

بھنور میں چھوڑ کے اے ناخدا
ساحل پہ آنے کی بات کرتے ہو

تمہیں کِس نے کہا تھا عشق کرو
نیند نہ آنے کی بات کرتے ہو

جب ذکرِ امر ہُوا تو وہ بولے
کِس دیوانے کی بات کرتے ہو

Rate it:
Views: 1230
24 Jun, 2014