دوستی کے کچھ آداب ہوتے ہیں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamسنا ہے دوستی کے کچھ آداب ہوتے ہیں
اصغر جیسے یار دنیا میں نایاب ہوتے ہیں
مجھ سے دوستی کر کے اسے بڑا فائدہ ہوا
میری باتوں کے اس کے پاس جواب ہوتے ہیں
اس کی تعریف میں جو اشعار لکھتا ہوں
میری نظر میں وہ کالے گلاب ہوتے ہیں
جو انسان عمر بھر محنت کرتے رہتے ہیں
زندگی کی دوڑ میں وہی کامیاب ہوتے ہیں
محبت کی کتاب کو بڑے پیار سے پڑھنا
اس میں عشق حقیقی کے بھی باب ہوتے ہیں
More Life Poetry






