دولت کےسہارےصرف مکان ملتےہیں
بڑی مشکل سےدل کےمہمان ملتےہیں
لگتا ہےمیرےدل میں کسی کا بسیرا تھا
یہاں قدم قدم پہ خوشبو کہ نشان ملتےہیں
یہ کیسی دنیا میں ہم لوگ آئے ہوئے ہیں
جہاں کےسبھی مکیں پریشان ملتےہیں
ہمارادل انہیں کئی صدیوں سےجانتا ہے
اس جہان میں ایسےبھی انجان ملتےہیں
جن سے ہمارےبخت کےستارےنہیں ملتے
دنیا میں کئی ایسےپیارےانسان ملتےہیں