دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے

Poet: Faiz Ahmad Faiz By: Najeeb Ur Rehman, Lahore
دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں
تُم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے

اِک فرصتِ گناہ ملی، وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تُجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے

بُھولے سے مسکرا تو دیئے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار کے
Rate it:
Views: 1638
07 Jun, 2009