Add Poetry

دُھواں دُھواں سبھی منظر دِکھایٔ دیتے ہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

دُھواں دُھواں سبھی منظر دِکھایٔ دیتے ہیں
مجھے سلگتے ہوۓ گھر دِکھایٔ دیتے ہیں

مدافعت کا طریقہ بھی خوب تر ہے یہ
ہر ایک ہاتھ میں پتھر دِکھایٔ دیتے ہیں

قریب ہیں جو رگِ جاں سے بھی مری بڑھ کر
سدا وہی تو سِتم گر دِکھایٔ دیتے ہیں

نظر اٹھاتی ہوں جب اپنے خیمۂ جاں پر
قدم قدم بڑے محشر دِکھایٔ دیتے ہیں

قریب جاؤں تو صحرا کی مِثل ہیں وہ بھی
تِری نظر میں جو ساگر دِکھایٔ دیتے ہیں

یہ بے زمینی کے سارے اندھیرے مجھ تک ہیں
جو دُور سے مہ و اختر دِکھایٔ دیتے ہیں

کبھی تو تھے وہی تسکینِ جاں کا پہلو بھی
جو بزمِ غیر میں اکثر دِکھایٔ دیتے ہیں

مجھیُ پہ عذراؔ مسلط ہے پیاس کا صحرا
قدم قدم پہ سمندر دِکھاِیٔ دیتے ہیں
 

Rate it:
Views: 624
20 Nov, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets