Add Poetry

دِل کا جو حال تھا پہلے وہ کہاں ہوتا ہے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

دِل کا جو حال تھا پہلے وہ کہاں ہوتا ہے
اب تو ہر گام پہ احساسِ زیاں ہوتا ہے

جب منڈیروں پہ جلا کرتے ہیں راتوں کو دئیے
چار سوُ ہی مرے خوابوں کا دُھواں ہوتا ہے

راز چھپتا ہے کہاں دِل کے نہاں خانے میں
جو بھی اندر ہو ، وہ چہرے سے عیاں ہوتا ہے

کشتیاں سب کی کنارے پہ لگا دیتا ہے
جب کبھی موج میں یہ آبِ رواں ہوتا ہے

بیکلی دِل میں مرے کوئی عجب ہوتی ہے
جب گلستاں میں بہاروں کا سماں ہوتا ہے

دِن تو کٹ جاتا ہے ہنگاموں میں جیسے تیسے
رات ڈھلتے ہی مگر درد جواں ہوتا ہے

یوں تو ہر بار سنا کرتی ہوں پیغامِ بہار
میرے چہرے پہ مگر رنگِ خزاں ہوتا ہے

کھو گیا بھیڑ میں جانے وہ کہاں پر عذرا
جس کی آنکھوں پہ ستاروں کا گماں ہوتا ہے

Rate it:
Views: 917
28 Jan, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets