جو محنت کر کے کماتے نہیں کبھی
ان کے مقدر کے ستارے جگمگاتے نہیں کبھی
رب کی رضا پہ راضی رہنے والے
جوتشی کو ہاتھوں کی لکیریں دکھاتے نہیں کبھی
ان کی زیست میں کبھی اجالا نہیں ہوتا
جو اپنا ہاتھ پھیلانے سے شرماتے نہیں کبھی
جھوٹے خواب دکھانے والے تو بہت ملتے ہیں
مگر ایسے لوگ وعدے نبھاتے نہیں کبھی
دکھ تو اپنے بچپن کے ساتھی ہیں اصغر
سکھ تو ہمیں راس آتے نہیں کبھی