دکھ دینے والے لمحوں

Poet: zahida ali By: zahida ali, pakpattan sharif

دکھ دینے والے لمحوں
تم جلدی سے گزر کیوں نہیں جاتے
تاکہ کچھ ہنسی چاہے مسکان بن کر ہی سہی
چند ساعت کے لئے ہی سہی
ہمارے ہونٹوں پر ٹھہر جائے
چاہے چند گھڑی ہی سہی
یہ چند گھڑی یہ چند ساعت
ہماری زندگی کا حاصل ہو جائے

Rate it:
Views: 479
20 May, 2011