دکھ گہرا ہے جھانکو تو درد نظر نہیں آتا

Poet: zahida ali By: zahida ali, pakpattan sharif

دکھ گہرا ہے جھانکو تو درد نظر نہیں آتا
خشک آنکھوں میں دیکھو تو آنسو نظر نہیں آتا

مقدر کی طرح نتھی ہیں مجھ سے تاریک راتیں
ڈھونڈتی ہوں روشنی کا دیا دکھائی مگر نہیں آتا

ہر خواب کی تعبیر کہاں ملتی ہے
ہر پھول پہ رقص کرتا بھنورا نظر نہیں آتا

کس طرح میں اپنے دکھ کی داستاں بیان کروں
ہر کوئی تو یہاں ہمدرد سخنور نہیں ہوتا

کس کو الزام دوں دل ٹوٹنے کا
دکھائی کسی ہاتھ میں بھی پتھر نہیں آتا

پھیلتے اجالے کو نہ دن سمجھ لیا کرو
ہر اجالا تو قمر نہیں ہوتا

Rate it:
Views: 584
08 Aug, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL