Add Poetry

دھماکوں میں شہید بچے

Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabad

ہوئی ہے جس طرح ویراں دل کی بستی
ایسے تو ویرانے بھی نہیں ہوتے

چند لمحوں میں جلا کے راکھ کر دیا سب
یوں راکھ بجلیوں سے آشیاں بھی نہیں ہوتے

بے بسی میں حسرتوں کا قتل المناک ہے
کیا قاتلوں کے سینوں میں دل بھی نہیں ہوتے

کیسے خاموشش سوئے ہیں معصوم تہے خاک
اب تو کھلونوں کیلئے بھی نہیں روتے

روئے جتنا بھی کوئی اب نہیں بولتے
ایسے تو بیگانے بھی نہیں ہوتے

وقت کے مرہم سے بھی ہرے رہتے ہیں
دلوں کے گھاؤ پرانے بھی نہیں ہوتے

حوریں جھلاتی ہیں جھولا تو کہتے ہیں
دنیا میں تو ایسے جھولے بھی نہیں ہوتے

Rate it:
Views: 335
09 Dec, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets