دھوپ میں سایہ دیوار ضروری تو نہیں
Poet: اذان By: اذان, Hyderabadدھوپ میں سایہ دیوار ضروری تو نہیں
اب تیرے بعد کوئی پیار ضروری تو نہیں
ہم تیرے اک اشارے پہ کٹا دیں سر
ہو تیرے ہاتھ میں تلوار ضروری تو نہیں
میرے اعلان بغاوت سے سلامت رہ جائے
تیری بادشاہی تیرا دربار ضروری تو نہیں
نفرتیں پھینک كے آ پِھر سے گلے لگ جائیں
ایسا موقع ملے ہر بار ضروری تو نہیں
جیت لونگی تجھے دُنیا سے میرا وعدہ ہے
ہر بار ہو میری ہار ، ضروری تو نہیں
More Sad Poetry






