Add Poetry

دہر کے حادثات نے مارا

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

خواہش التفات نے مارا
ایک سادہ سی بات نے مارا

حسن ذات و صفات نے مارا
عشق کی واردات نے مارا

زندگی پر تو قیامت ہے
دہر کے حادثات نے مارا

کیا بتاؤں میں بیکسی دل کی
ہجر کی کالی رات نے مارا

ناؤ رنگینیوں میں ڈوبی ہے
رونق شش جہات نے مارا

شوخی چشم اور لب و رخسار
حسن کی کائنات نے مارا

پھنس گئے ہم بھی اس شکنجے میں
آرزوئے نجات نے مارا

کب کوئی برچھیوں سے مرتا ہے
رنگ و خوشبو کی بات نے مارا

موت سے اس طرح نہیں مرتا
آدمی کو حیات نے مارا

لوگ دشمن کے ہاتھوں مارے گئے
ہمیں اپنوں کی گھات نے مارا

کون ہے طالب تغیریاں
آرزوئے نجات نے مارا

جی سکے گا جہاں میں کیا رومی
جسے خوف ممات نے مارا

Rate it:
Views: 549
30 Mar, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets