دہشت اور اسلام
Poet: samina fayyaz By: samina fayyaz, karachiجسے ڈھونڈتی ہوں ہر قدم
وہ رہنما کہاں ملیں
میرا ملک ہے لہو لہو
وہ نشاں کہاں ملیں
جہاں روشنی کی کرن ہو
کہاں ڈھونڈوں میں وہ راستہ؟
جہاں مل سکیں ہمیں منزلیں
یہاں ہر جگہ اندھیر ہے
کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔
سوچتی ہوں جو میں یہ
ہمارے درمیاں کون ہے یہ؟
ڈھونڈتی ہوں ہر جگہ
نہ ملے مجھے دشمن میرا
کون ہے تو
اور کون ہوں میں ؟
یہی سوچتی رہتی ہوں میں
جو میں کہتی ہوں یقین سے
کیا تجھ کو بھی یہ یقین ہے؟
میں تو ہوں مسلمان
کیا ظالم تیرا بھی یہی دین ہے؟
More Sad Poetry






