دہشت پسند لوگوں سے میرا سوال ہے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan دہشت پسند لوگوں سے میرا سوال ہے
امن و اماں جہاں میں رہے کیا خیال ہے
رنج و الم میں گزرا ہو جسکا ایک اک پل
وہ شخص ہنس رہا ہے تو سمجھو کمال ہے
اس زندگی کی راہ تو آسان تھی مگر
اب اتنئ مشکلیں ہیں کی چلنا محال ہے
میں نے جسے قریب سے دیکھا نہیں کبھی
سنتے ہیں اسکا حسن بڑا بے مثال ہے
دیر و حرم کی منزلیں دشوار ہیں بہت
اس راہ پر چلے جو وہی با کمال ہے
ہر ایک پر نثار میں کرتی ھوں زندگی
یہ میری زندگی بھی تو وشمہ مثال ہے
More Sad Poetry






