دہقان
Poet: By: sumera ataria, GUDDUیوں تیرے طلسمات کا اظہار ہوا ہے
اک خواب میرا نیند سے بیدار ہوا ہے
سب خون پسینہ میرے دہقان کا پی کر
اک فرد میرے گاؤں کا سردار ہوا ہے
میں اس سے ملا ذات کی دیوار گرا کے
جو شخص میری راہ کی دیوار ہوا ہے
More Life Poetry






