دل کا کہنا مان کے اکثر کہلائے دیوانے لوگ
کہنے کو ہیں ساتھ ہمارے دنیا سے بیگانے لوگ
جان کے سب کچھ، کچھ بھی نہ جانیں یہ جانے پہچانے لوگ
برسوں سے ہیں ساتھ ہمارے یہ کیسے انجانے لوگ
عقل و خرد کی بات نہیں سب مطلب سے ہی ملتے ہیں
اب جب مجھ کو ہوش نہیں ہے آئے ہیں سمجھانے لوگ
مرض کا کچھ معلوم نہ ہو علاج کرے کیا چارہ گر
پاگل کہہ کر چھوڑ دیا جب مرض نہیں پہچانے لوگ
حق کی بات جہاں بھی کی ہے رسوا اور بدنام ہوا
باطل کے گن گائے سب نے اختر کی نہ مانے لوگ