ذات بن کر میری ذات میں رہا کرو
Poet: محمد مسعود نونٹگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottinghamذات بن کر میری ذات میں رہا کرو
ایک شخص ہے جو مُجھ میں بسا کرتا تھا
میرے چہرے میں نظر آتا ہے چہرہ اُس کا
اِس کا تبسم میرے ہونٹوں میں کھلا کرتا تھا
میرے لفظوں میں ادا ہوتی ہیں باتیں اِس کی
میرے لہجے سے غرور اِس کا چلکا کرتا تھا
میری نیندوں پر ہے برسوں سے حکمرانی اِس کی
خواب بن کر میری پلکوں پر سجا کرتا تھا
اِس حد تک میری ہستی میں موجود ہے وہ مسعود
میرے ہر نقش میں عکس اِس کا ملا کرتا تھا
More Sad Poetry






