Add Poetry

ذرّہ ذرّہ دو جہاں کا مست ہے مخمور ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

جلوۂ حسنِ ازل ہر شے میں یوں مستور ہے
دیدۂ بینا کی خاطر ہر قدم پہ طور ہے

ابر و باد و بحر و بر میں تیری قدرت ہے عیاں
ہر دو عالم لفظِ کُن کے فیض سے معمور ہے

کیفِ ذکرِ حق سے قائم ہے نظامِ کائنات
ذرّہ ذرّہ دو جہاں کا مست ہے مخمور ہے

یہ ہے معراجِ محبت عاشقوں کے واسطے
ذکر کی برکت سے ذاکر کو ملا مذکور ہے

کیا سے کیا تونے کیا ہے اے خیالِ کبریا
تیری یادوں کے تصدّق ہر بُنِ مُو نور ہے

فیصلِؔ خستہ پہ کیا ہو دردِ فرقت کا اثر
ہجر میں بھی وہ تمھاری یاد سے مسرور ہے

Rate it:
Views: 331
04 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets