Add Poetry

ذو قافیتین

Poet: رشِید حسرتؔ By: رشِید حسرتؔ, کوئٹہ

 آپ نے جو کی ہے وُہ ہے شاعری بھی شاعری
دِل لگی کی دِل لگی، دِل کی لگی کی شاعری

سِیدھی سادھی زِندگی تھی لت پڑی ایسی ہمیں
مے سے ہم نے کر لیا پہلُو تہی، پِی شاعری

ہم نے اِک چھیدوں بھرا اُن کو دِیا تھا لوتھڑا
دِل اُنہوں نے کیا دِیا، گویا کہ دی تھی شاعری

ہم تو حضرت عِشق کے در کے گدا تھے، کُچھ نہ تھے
چل پڑی پِیچھے ہمارے آپ بی بی شاعری

نِیم شب دِل کے درِیچے پر ہُوئی دستک کوئی
ہم نے پُوچھا کون؟ بولی وہ کہ "جی جی" شاعری

کِس قدر دُشوار رستوں سے گُزرنا پڑ گیا
کر سکے ہرگز نہ ہم تو مُصحفیؔ سی شاعری

ہم نے اِس کو زِندگی کا قِیمتی حِصّہ دِیا
کر سکی ہے کب ہماری دست گِیری شاعری

آنکھ ہے وِیراں جزِیرہ، اور بنجر سی زمِیں
شعر کے سانچے میں رکھی ہم نے بھیگی شاعری

اِک ذخِیرہ بٹ رہا تھا وحشتوں کا شہر میں
آ گئی حسرتؔ کے حِصّے میں بھی پِیلی شاعری
 

Rate it:
Views: 193
10 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets