ذکر تیرا ہی آتا ہے میرے ہر فسانے میں

Poet: Sas By: Saadat Amin Satti, abudhabi

ذکر تیرا ہی آتا ہے میرے ہر فسانے میں
تجھے جان سے زیادہ چاہ ہم نے زمانے میں

تنہائیوں میں تیرا ہی سہارا ملا
ناکام رہے تجھے اکثر ہم بھلانے میں

کیا خبر تھی اتنا ستائے گی تو مجھے
شاید تجھے سکوں ملتا ہے مجھے ستانے میں

مرض اتنا بڑھ گیا اور تجھے خبر تک نہ ہوئی
اس کی دوا ہی نہ ملی کسی دوا خانے میں

چلو سعادت بارات اس کی نکلی ہے
ہم واپس چلتے ہیں اپنے مے خانے میں

Rate it:
Views: 1273
19 Apr, 2010