رات کی تنہائی
Poet: Zaini By: Zaini, lahoreاگر وہ چل نہیں سکتا
میرے سنگ ہمسفر بن کے
تو کیوں وہ کہہ نہیں دیتا
میرے سنگ سفر پہ
خود کو وہ کیوں مجبور کرتا ہے
وہ پاس آنے کی خواہش میں
مجھے کیوں دور کرتا ہے
میں تنہا ہوں پتہ ہو تو
سفر آسان ہو میرا
مگر وہ ساتھ چلتا ہے تو
کیوں پھر چھوڑ دیتا ہے
ادھورا سفر یوں میرا
اگر وہ چل نہیں سکتا
تو کیوں وہ کہہ نہیں دیتا
More Sad Poetry






