ہم بھی راج دلارے تھے
آنکھوں میں چمکتے تارے تھے
کسی کو دل و جاں سے پیارے تھے
پھر وقت نے ہم کو یوں بدلا
ہم خاک نشیں اب لوگ ہوئے
ناسور ہمارے روگ ہوئے
دل و جاں ہم سب لٹا چکے
ہم ایسی ٹھوکروں میں آ چکے
جسم بے داغ روح بے داغ نہیں
اب آنکھوں میں کوئی خواب نہیں
ہم آج بھی راج دلارے ہیں
بس اپنے آپ سے ہارے ہیںِ