Add Poetry

راستے میرے دشوار کر گیا

Poet: By: Muhammad Haroon Baig, Lahore

بے اعتبار شخص تھا وہ وار کر گیا
لیکن میرے شعور کو بیدار کر گیا

کچھ میں نے اشتعال میں شکوے گِلے کیے
کچھ وہ شکایتیں سر بازار کر گیا

پہلے وہ میری ذات کی تعمیر میں رہا
پھر مجھ کو اپنے ہاتھ سے مِسمار کر گیا

وہ آ ملا تو فاصلے کٹتے چلے گئے
بچھڑا تو راستے میرے دشوار کر گیا

Rate it:
Views: 905
01 Sep, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets